اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر دفاع فہد جاسم الفریج نے اس ملک کے صدر بشار اسد کے حکم پر شام کے صوبے حماہ کے مضافات میں تعینات مسلح فورسز سے ملاقات کی ہے-
اس ملاقات میں الفریج نے کہا کہ شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی آنے سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ تکفیری گروہوں کو اپنے حامیوں کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں ناکامی ہوئی ہے-
جاسم الفریج نے کہا کہ شام کی فوج اور سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے دہشت گردوں کے حامیوں کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے ہیں-
شام سے ہی ایک خبر یہ ہے کہ شمالی شام کے شہر حلب میں تین فوجی کیڈٹ کالج جن پر مخالف گروہوں نے قبضہ کر لیا تھا ایک بار پھر شامی فوج کے کنٹرول میں آگئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169